ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

ویڈیو: موٹر سائیکل سوار ڈاکو لڑکی سے فون چھین کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو لڑکی سے فون چھین کر فرار ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جالندھر کے دیول نگر علاقے میں موٹر سائیکل دو ملزمان نے اسکوٹر پر بیٹھی لڑکی سے فون چھینا اور فرار ہوگئے۔

لڑخی بینک منیجر راجیش شرما کی بیٹی اور واردات سے قبل وہ گھر کے باہر اسکوٹر پر بیٹھی فون استعمال کررہی تھیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیمرے میں قید ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی فون چھیننے کے بعد ہکا بکا رہ گئی اور گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا جس کے بعد دیگر لوگ بھی باہر نکل آئے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں