اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

نوجوان کو موٹرسائیکل پر کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا، سبق آموز ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

موٹرسائیکل سوار کو اکثر کرتب دکھانا مہنگا پڑ جاتا ہےکیونکہ دو پہیوں کی گاڑی کا توازن ذرا بھی بگڑ جائے تو بائیک سوار حادثے کا شکار ہوجاتا ہے۔

انٹرنیٹ پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں موٹرسائیکل پر سوار نوجوان کو  بائیک چلانے کے دوران کرتب دکھانے کے دوران لڑکھڑاتے اور زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے چلتی موٹرسائیکل پر کھڑے ہونے کی کوشش کی تو وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا۔

viral video bike stunt internet famous accident

عام طور پر نوجوان موٹرسائیکل چلانے میں مہارت دکھانے کے لیے اس طرح کی حرکتیں کرتے رہتے ہیں اور وہ خود کو چوٹ لگوا بیٹھتے ہیں۔

انڈین پولیس آفیسر نے نوجوان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی، جس میں اُسے چلتی موٹرسائیکل سے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خوش قسمتی سے حادثے میں نوجوان محفوظ رہا اور اُسے کوئی زیادہ چوٹ نہیں لگی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر دیگر نوجوانوں کو سبق سیکھنے کا مشورہ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں