بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

ماں کی ممتا: بچے کی خاطر بھینس شیروں سے لڑ گئی (ویڈیو وائرل)

اشتہار

حیرت انگیز

جنگل کے بادشاہ کو دیکھ کر عموماً جانور دم دبا کر بھاگ نکلتے ہیں لیکن جب بات اپنے بچے کی حفاظت کی آجائے تو شیروں کو بھی بعض اوقات منہ کی کھانا پڑجاتی ہے۔

جی ہاں، ایسا ہی کچھ دیکھا گیا ایک نامعلوم جنگل میں جہاں شیروں سے مقابلہ کرکے جنگلی بھینس اپنے بچے کو بچا لائی۔ جانور کی بہادری پر سوشل میڈیا صارفین بھی خوب داد دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو کے مناظر کچھ یوں ہیں کہ شیروں نے بھینس کو اس کے بچے سمیت گھیر لیا، اس دوران شکاریوں نے بھرپور انداز میں اپنے شکار پر جھپٹنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے پھر اچانک ایک شیر بھینس کے بچے کو پکڑنے میں کامیاب ہوگیا لیکن شیروں کی یہ خوشی عارضی رہی۔

- Advertisement -

ماں شیر کے منہ میں اپنا بچہ دیکھ کر فوراً لپکی اور جھاڑیوں میں تلاش کرکے شیر کے منہ سے بچہ چھین لائی۔ حیران کن طور پر متعدد شیروں کا مقابلہ اکیلی پھینس کررہی تھی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ماں کی ممتا کا کوئی ثانی نہیں، وہ حقیقی محافظ ہوتی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ہرن نے اپنے بچے کو بچانے کے لیے خود کو قربان کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں