تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

شادی کی رسموں کے دوران دلہن سو گئی، ویڈیو وائرل

شادی بیاہ میں رسموں رواج کو ہر گھر میں ہی انجام پاتے ہیں لیکن کچھ گھرانوں میں اتنی رسومات ادا کی جاتی ہیں کہ دلہا دلہن کو شدید تھکاوٹ کا شکار کردیتی ہیں۔

ایسا ہی دلچسپ واقعہ بھارت میں ہونے والی ایک شادی میں پیش آیا جہاں تھکن سے چور دلہن رسومات کی ادائیگی کے دوران ہی سوگئی، واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

ویڈیو غالباً اس وقت کی ہے جب دلہن رخصت ہوکر سسرال پہنچتی ہے اور سسرال والے دلہن کی منہ دکھائی کی رسم پوری کرتے ہیں، جس میں دلہن کو مختلف تحائف دئیے جاتے ہیں اور سسرالیوں کا دلہن سے تعارف کرایا جاتا ہے۔

ویڈیو و تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دُلہن کے ارد گرد ہندو روایات کے مطابق رسم کا سامان رکھا ہے اور برابر میں دُلہا بھی کھڑا ہوا ہے۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی کے دوران دلہن بہت زیادہ تھکاوٹ سے چور ہوجاتی ہے، گھر والوں کو ان کے آرام کا خیال رکھنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -