اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

شادی میں 8 کروڑ روپے اڑا دیے گئے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی پنجاب میں شادی میں 8 کروڑ روپے نچھاور کرنے والی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔

بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ٹارن تاراں میں ہونے والی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ شادی کے دوران 8 کروڑ روپے اڑائے گئے ہیں۔

ویڈیو میں دلہا اور رشتے داروں کی جانب سے دلہن پر نقدم رقم لٹاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ بیرون ملک سے آنے والے دوستوں نے دلہن پر ڈالر برسائے اور مجموعی طور پر یہ رقم 8 کروڑ سے زائد تھی۔

تاہم خاندان والوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ شادی کے دوران اڑائی گئی اصل رقم صرف 4 سے 5 لاکھ روپے تھے جس میں ڈالر بھی شامل تھے۔

دلہے کے قریبی رشتہ داروں اور وہاں موجود ڈی جے نے کہا کہ یہ رقم بڑھا چڑھا کر بتائی گئی اور حقیقت میں یہ رقم 3 سے 4 لاکھ روپے تھی جن میں زیادہ تر چھوٹے نوٹ تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں