بھارت میں شادی مین دلہن کی شاندار انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلہن کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ انٹری کے دوران دولہے کے ساتھ گانا گاتے ہوئے اندر آرہی ہے۔
دلہن سرخ لباس زیب تن کیے، سیاہ لباس میں ملبوس دولہے کے ساتھ گلدستہ تھامے ہوئے انٹری دیتی ہیں اور وہ گانا بھی گنگنا رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن، شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ کا گانا گنگنا رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کو دلہن کا یہ انداز اور ان کی آواز پسند آگئی اور صارفین اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’دلہن کا نام حنا عمیرہ ہے اور وہ اپنی شادی میں جذباتی انداز میں گانا گارہی ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’دلہن ٹیلنٹڈ ہے اور اس کا ٹیلنٹ ضائع ہوگیا۔‘
تیسرے صارف نے لکھا کہ ’میں نے کسی دلہن کو انٹری کے دوران گانا گاتے ہوئے دیکھا تو رو پڑوں گا۔‘
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


