پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

بچے نے ناک میں تالا لگا لیا! ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

(29 جنوری 2026): بچے تو ہوتے ہی شرارتی ہیں لیکن کبھی کبھار شرارت بہت بڑا خطرہ بن جاتی ہے جیسا کہ ایک بچے نے اپنی ناک میں تالا لگا لیا۔

دنیا میں شاید ہی کوئی بچہ ہو، جو شرارتی نہ ہو۔ بچوں کی معصومانہ شرارتوں سے تو ان کے والدین اور دیگر بھی محظوظ ہوتے ہیں۔ تاہم کبھی ایسا ہوتا ہے کہ زرا والدین یا بڑوں کی آنکھ چوکی تو وہ نا سمجھی میں ایسی خطرناک شرارت کر بیٹھتے ہیں، جو ان کی زندگی خطرے میں ڈال دیتی ہے۔ کوئی ناک میں کنچا ڈال لیتا ہے تو کوئی کچھ اور پھنسا کر اسپتال پہنچ جاتے ہیں۔

ایسا ہی شرارت کا ایک واقعہ چین میں پیش آیا، لیکن یہاں ایک شرارتی بچے نے اپنی ناک میں کوئی چھوٹی موٹی چیز نہیں ڈالی بلکہ ناک کو شاید گھر کا دروازہ سمجھتے ہوئے تالا لگا کر خود کو اذیت میں مبتلا کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ خطرناک واقعہ چینی صوبے ہونان کے شہر ہوائیہوا میں رونما ہوا، جہاں ایک کمسن بچے نے اپنی ناک میں کمبینیشن پیڈ لاک (نمبر لگا کر بند کیا جانے والا تالا) لگا لیا۔

بعد ازاں پھنسے ہوئے تالے کو نکالنے کی متعدد ناکام کوششوں کے بعد بچے نے اپنے والدین کو بلایا، وہ جب آئے تو یہ دیکھ کر ان کی چیخیں نکل گئیں اور انہوں نے بھی بہت کوشش کی کہ یہ تالا کھول لیں، لیکن ناکام رہے۔

کافی دیر تک ناکام کوششوں کے بعد انہوں نے مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا لیکن تالا کھولنا ان کے لیے بھی بہت مشکل ثابت ہوا، بالآخر فائر فائٹرز نے تالے کو کاٹا اور بچے کو اس تکلیف سے نجات دلائی۔

فائر فائٹرز نے تالے کا معائنہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ تالے کو کھینچنا یا زور ڈالنا یا ناک کی درمیانی ہڈی میں سراخ کرنا تکلیف کا سبب ہو سکتا ہے۔ لہٰذا انہوں نے تالے کو کاٹا اور بچے کو تکلیف سے نکالا۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں