The news is by your side.

Advertisement

خاتون کی چوری پکڑی گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

نئی دہلی : بھارت میں امیر خواتین نے سڑک پر لگے سرکاری پودے بھی چوری کرنا شروع کردئیے۔

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہے جو سوشل میڈیا صارفین کی حیرانی کا باعث بنتی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے شیئر کی گئی ہے جس میں دو خواتین کو سرکاری پودہ چراتے ہوئے دیکھے جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی آہستہ سے چلتی ہوئی کیمرے کے سامنے آتی ہے اور تھوڑا آگے جاکر رک جاتی ہے جب کہ کچھ ہی لمحے بعد منظر میں آگے پیچھے دو خواتین وارد ہوتی ہیں، جن میں سے ایک خاتون چلتے چلتے فٹ پاتھ پر لگا ہوا سرکاری پودہ جھٹکے سے نکال لیتی ہے۔

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دونوں خواتین چلتے ہوئے جاتی ہیں اور گاڑی میں بیٹھ جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے سرکاری پودہ چوری کرنے والی خواتین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے اور خواتین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سرکاری پودہ بھی محفوظ نہیں’۔

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 67 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں