جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

خاتون نے ہائی وے پر گاڑی روک کر کھانا پکانا شروع کردیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خاتون نے ہائی وے پر گاڑی روک کر کھانا پکانا شروع کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں جوڑے نے ہائی وے کے سائیڈ پر گاڑی روکی اور سبزی، روٹی اور گیس کے چولہے کے ساتھ کھانا بنانا شروع کردیا جبکہ ان کا بچہ قریب ہی موجود ہے۔

کلپ کو ریکارڈ کرنے والے شخص نے جب انہیں روکا تو کہا گیا کہ ادھر سائیڈ میں کھانا بنانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ٹریفک نہیں روک رہے۔

وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ردعمل کو جنم دیا اور لوگ ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ سڑک کے بیچ میں کھانا پکانا افرا تفری ہے یہ عوامی جگہ ہے کوئی ذاتی باورچی خانہ نہیں ہے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

دوسرے صارف نے کہا کہ چند کلو میٹر کے فاصلے پر ریسٹ رومز ہونے چاہئیں تاکہ دور دراز سے آئے لوگ وہاں قیام کرسکیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں