ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

’مردہ‘ شخص نے اٹھ کر مسکرانا شروع کردیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش میں سڑک پر لیٹ کر ’مردے‘ کا روپ دھارنا شہری کو مہنگا پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مکیش کمار نامی شخص سڑک پر سفید چادر، نتھنوں میں روئی اور گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے مرنے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو ختم سے چند سیکنڈ قبل کمار اٹھ کر مسکرانا شروع کردیتا ہے۔

نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے تو اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہی ساتھ میں پولیس نے بھی اس پر ایکشن لے لیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ راجیش بھارتی نے بتایا کہ واقعہ اترپردیش کے کاس گنج میں راج کولڈ اسٹوریج کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں کمار نے ریل بنانے کے لیے سڑک پر اپنی موت کا ڈرامہ کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے مکیش کمار گرفتار کرلیا گیا ہے جس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں