بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

نشے میں دھت شخص 80 فٹ بلند موبائل ٹاور پر چڑھ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں نشے میں دھت شخص 80 فٹ بلند موبائل ٹاور پر چڑھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال کے علاقے برکھیڈی میں 33 سالہ شخص نشے میں دھت ہوکر 80 فٹ بلند موبائل ٹاور پر چڑھا۔

واقعہ ریلوے اسٹیشن انڈر برج کے قریب پیش آیا، قرب و جوار میں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مقامی لوگوں نے ابتدا میں اسے روکنے کی کوشش کی لیکن اس سے پہلے کہ وہ مداخلت کرتے وہ پہلے ہی اوپر چڑھ چکا تھا۔

کسی حادثے کے پیش نظر لوگوں نے فوری طور پر جہانگیر آباد پولیس اور میونسپل کارپوریشن کو اطلاع دی۔

بعدازاں ایک فائر کرین کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا جبکہ اہلکاروں نے نیچے سے اس شخص سے بات کرنے کی کوشش کی اور تقریباً 20 منٹ کے بعد وہ خود ہی نیچے آگیا جس کے بعد لوگوں نے سکون کا سانس لیا۔

مذکورہ شخص کے نیچے آنے پر پولیس نے اسے تحویل میں لیا جس کی شناخت ویویک کے نام سے ہوئی اور مبینہ طور پر وہ اس وقت بہت زیادہ نشے میں تھا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں