مقبوضہ کشمیر میں چیل چلتی ٹرین کی ونڈ شیلڈ توڑ کر اندر آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مقبوضہ کشمیر میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں عقاب سری نگر اور اننت ناگ کے درمیان چلتی ٹرین کی ونڈ شیلڈ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں لوکو پائلٹ زخمی ہوگیا۔
عقاب کو اچانک ٹرین میں دیکھ کر مسافر حیران رہ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
غیر متوقع تصادم نے ٹرین کو ہنگامی طور پر رکنے پر مجبور کر دیا تاکہ زخمی ڈرائیور کو طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
جائے وقوعہ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ٹرین کا اگلا شیشہ ٹوٹا ہوا ہے اور عقاب کو کیبن کے فرش پر بیٹھا ہوا دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں لوکو پائلٹ کے چہرے پر زخم واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ یہ عقاب ونڈ شیلڈ توڑ کر ٹرین کے اندر آگیا جس سے ڈرائیور زخمی ہوگیا، ٹرین بارہمولہ سے بانہال کے لیے ٹریک نمبر 10/19 پر جارہی تھی۔


