بھارت میں فیسٹیول کے دوران بپھرے ہاتھی نے نوجوان کو سونڈ سے اٹھا کر پٹخ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرالہ میں مندر کا تہوار اس وقت افرا تفری کا شکار ہوگیا جب ہاتھی نے اچانک 26 سالہ شخص پر حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ انامندا مہادیو مندر میں والیا ولاککو تہوار کے دوران پیش آیا جہاں عقیدت مند سالانہ تہوار کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔
وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی کھڑا ہے جب ایک آدمی ہاتھی کی پیٹھ پر چڑھتا ہوا دکھائی دیا، اسی وقت ایک آدمی جانور کے قریب کھڑا تھا۔
اچانک ہاتھی اس کی طرف لپکا۔ جانور نے سونڈ آدمی کی ٹانگوں کے گرد لپیٹ لیا اور دور اٹھا کر پھینک دیا۔
واقعے کے بعد مندر کے حکام نے تہوار کی رسومات کو عارضی طور پر معطل کر دیا اور ہاتھی کو مندر کے احاطے میں ہی قید کر دیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھی شور شرابے اور بینڈ باجے، سجاوٹ سے پریشان ہوتے ہیں اس کے لیے اس قسم کے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


