بھارت میں شادی کا کھلتے ہی چکن فرائی پر باراتی لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے ضلع بجنور میں شادی کی تقریب میں اس وقت افرا تفری مچ گئی جب باراتیوں میں چکن فرائی پر جھگڑا ہوگیا۔
چکن فرائی کے کاؤنٹر پر دولہا اور دلہن کے اہلخانہ کے درمیان لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ایک عینی شاہد نے کہا کہ ہم شادی کے لیے آئے تھے۔ چکن فرائی کاؤنٹر پر ایک ہجوم تھا، مہمان چکن فرائی لینے کی کوشش کر رہے تھے اس دوران جھگڑا ہو گیا، وہاں خواتین اور بچے بھی موجود تھے پھر اچانک بھگدڑ مچ گئی۔
یہ پڑھیں: دولہا کے مطالبے پر لڑکی والوں نے باراتیوں کو یرغمال بنا لیا!
عینی شاہد نے بتایا کہ ایک شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت کافی تشویشناک ہے۔
واقعے کی وائرل ویڈیوز میں مہمانوں کو دوڑتے اور لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کچھ لوگ چیخ و پکار کررہے ہیں۔
بعدازاں پولیس کو صورت حال پر قابو پانے کے لیے مداخلت کرنا پڑی، پولیس ہجوم کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوگئی اور شادی کی دیگر رسومات مکمل ہونے تک جائے وقوعہ پر ہی موجود رہی۔
View this post on Instagram


