جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

ویڈیو: باپ نے گاڑی چلاتے ہوئے بیٹے کی جان خطرے میں ڈال دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں باپ نے گاڑی چلاتے ہوئے بیٹے کی جان کو خطرے میں ڈال دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں ایک 9 سالہ لڑکے کو چلتی ایس یو وی سے خطرناک طریقے سے لٹکا ہوا دکھا گیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جبکہ بچہ رننگ بورڈ پر کھڑا مسکرا رہا ہے۔

مذکورہ واقعہ چامنڈا ماتا اسکوائر کے قریب پیش آیا۔

چلتی گاڑی پر بچے کو اس طرح کھڑا دیکھ کر پیٹرولنگ کانسٹیبل نے مداخلت کی اور کہا کہ ’یہ کیا طریقہ ہے۔‘

پولیس کے پکڑنے پر دیپک پمنائی نے موقع پر ہی کان پکڑ کر معافی مانگ لی اور اعتراف کیا کہ وہ تفریح کے لیے اسٹنٹ کررہے تھے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر غصے کو جنم دیا بہت سے لوگوں نے بچے کے والد کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اسے ایک ہفتے جیل میں رکھا جائے جس کے بعد وہ کبھی ایسی حرکت نہیں کرے گا، یہ کیسی پرورش ہے؟‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ باپ اپنے ہی بچے کو اسٹنٹ کے لیے استعمال کررہا ہے، اس بے وقوفی کے لیے سبق کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ضروری ہے۔‘

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’اگر یہ کسی مغربی ملک میں ہوا ہوتا تو بچے کے والد کو جیل میں ڈال دیا جاتا۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں