بھارت میں والد کے آئی فون 17 پرو میکس خریدے سے انکار پر خاتون انفلوئنسر نے آن لائن عطیہ کی درخواست کردی۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر اس وقت بحث کا موضوع بن گئی جب اس نے اپنے فالوورز سے رقم عطیہ کرنے کو کہا تاکہ وہ ایپل کا نیا لانچ کردہ آئی فون 17 پرومیکس خرید سکے۔
مہی سنگھ جو اترپردیش سے تعلق رکھتی ہیں اور خود کو لکھیم پور کی بیوٹی کوئین کہتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں فالوورز سے ایک یا 2 روپے مانگنے کا کلپ پوسٹ کیا۔
لڑکی نے یہ فنڈنگ کسی سماجی مقصد کے لیے نہیں کی بلکہ ایپل اسمارٹ فون کو خریدنے کے لیے کہی جس کی قیمت بھارت میں تقریباً ایک لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔
مہی نے کہا کہ ان کے والد نے آئی فون خرید کر دینے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ اسے پہلے ہی آئی فون 16 تحفے میں دے چکے تھے، اب پرو لانچ ہوا اور مجھے وہ بہت پسند آیا، اب 21 اکتوبر کو سالگرہ کے موقع پر یہ فون لینا چاہتی ہوں۔
लखीमपुर की ब्यूटी क्वीन माही सिंह एक एक,दो दो रुपये मांग रही है 17 प्रो मैक्स फोन लेने के लिए….. pic.twitter.com/YvpoJymsH9
— Sajid Ali (@Sajid7642) September 25, 2025
انفلوئنسر نے فالوورز سے درخواست کی کہ وہ سالگرہ کی خواہش کو پورا کرنے میں مدد کے لیے تھوڑا سا تعاون کریں۔
سنگھ نے مزید کہا کہ اگر آپ سب ایک، دو، تین، یا چار روپے کی مدد کریں، تو میں یہ فون خرید سکتی ہوں اور میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کروں گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


