نیویارک (21 جولائی 2026): فٹبال کی نئی چیمپئن اسپین کے اسٹار کھلاڑی لامین یامال نے صدر ٹرمپ سے مصافحے سے قبل جو کیا دنیا دیکھ کر حیران رہ گئی۔
نیوجرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ کی چیمپئن ٹیم کو ٹرافی اور گولڈ میڈلز دیے۔ اس موقع پر ان سے ہر کھلاڑی نے مصافحہ کیا۔
تاہم نوجوان اسٹار فٹبالر لامین یامال جب اسٹیج پر پہنچے تو انہوں نے فیفا صدر سے مصافحہ کیا، لیکن پھر صدر ٹرمپ سے مصافحہ کرنے سے قبل جو ری ایکشن ان کی جانب سے آیا، اس نے دنیا کو حیران کر دیا۔ اس موقع کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں محسوس کیا جا سکتا ہے کہ جب یامال اسٹیج پر آتے ہیں تو فیفا صدر سے مصافحہ کرتے اور گرمجوشی سے گلے ملتے ہیں، لیکن اس کے بعد جب صدر ٹرمپ مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہیں تو ۔۔۔۔ یامال ہاتھ بڑھا کر کچھ لمحوں کے لیے ہاتھ کو پیچھے کرتے ہیں۔
بعد ازاں وہ سنجیدگی اور مضبوط ارادے کے ساتھ صدر سے پرجوش انداز میں مصافحہ کرتے ہیں۔
Superstar Lamine 'initially refusing to shake Trump's hand' is viral
Is that how you see it? pic.twitter.com/dh6z9q46ji
— RT Intl (@RT_on_X) July 20, 2026
اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی اس پر مختلف تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔
اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ یمال نے ابتدا میں ٹرمپ سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا تاہم پھر صورتحال کو موثر انداز میں سنبھال لیا۔
کئی صارفین ایسے بھی تھے، جنہوں نے یامال کے اس انداز کو سراہا اور کہا کہ ٹرمپ کے معروف ’پاور گرپ‘ کے باوجود یامال اپنی جگہ پر پُرسکون اور ثابت قدم رہے۔
واضح رہے کہ لامین یمال متعدد مواقعوں پر برملا فلسطین کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں جبکہ امریکی صدر اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی ہیں۔
دوسری جانب اس ویڈیو میں نظر آنے والے منظر میں یمال نے ایسا جان بوجھ کر کیا یا انجانے میں ہوا، اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے۔


