بدھ, نومبر 19, 2025
اشتہار

سائیکلسٹ نے 12.5 منٹ میں ایفل ٹاور پر چڑھ کر 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

فرنچ سائیکلسٹ نے 12.5 منٹ میں ایفل ٹاور پر چڑھ کر 23 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

فرانسیسی سائیکلسٹ اورلین فونٹینا نے 12.5 منٹ میں ایفل ٹاور پر چڑھ کر 23 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔

فونٹینا 3 اکتوبر کو ایفل ٹاور کی دوسری منزل پر صرف 12 منٹ اور 30 سیکنڈ میں پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق فونٹینا یادگار کے 686 سیڑھیاں چڑھ کر دوسری منزل تک پہنچے، وہ لفٹ کے بغیر سائیکل پر اونچے مقام پر پہنچے ہیں۔

23 سال قبل 2002 میں یہ ریکارڈ 9 منٹ اور 4 سیکنڈ میں بنایا گیا تھا۔

یہ ویڈیو دو دن قبل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھی اور اسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہزاروں ویوز ملے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اورلین کو مبارکباد دے رہے ہیں اور ایک صارف نے لکھا کہ براوو، اس بار دبئی کے برج الخلیفہ کی سیڑھیوں پر ایسا کرنے کی کوشش کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں