تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

انجینئرنگ کالج میں طالبات لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

بھارت میں انجینئرنگ کالج کی طالبات لڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر روڑکی کے ایک انجینئرنگ کالج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں طالبات کو لڑتا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیاں کسی بات پر بحث کررہی ہیں اور اچانک ہی ایک دوسرے پر حملہ آور ہوجاتی ہیں، ایک لڑکی نے دوسری لڑکی کے بال کھینچ کر اسے زمین پر گرا دیا۔

کالج میں دیگر لڑکیوں کو دونوں کو چھڑواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور لاکھوں کی تعداد میں صارفین اسے دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک لڑکے نے لکھا کہ ’برائے مہربانی میرے لیے آپ لوگ میرے لیے نہیں لڑیں۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’میں سنگل ہوں اور چاہتا ہوں کہ میرے لیے بھی کوئی لڑکی لڑے۔‘

Comments

- Advertisement -