بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

کم عمر بچی کے بال جھولے میں پھنس گئے، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کم عمر بچی کے بال فیرس وہیل (جھولے) میں پھنس گئے جس کی ویڈیو نے دل دہلا دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات میں 15 سالہ لڑکی اس وقت خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جب وہ بال کھول کر جھولا جھول رہی تھی۔

مذکورہ ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق واقعہ مذہبی تہوار میں میلے کے دوران پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی درد کی وجہ سے چیخ رہی ہے اور اس کے بال جھولے میں بری طرح سے پھنسے ہوئے ہیں۔

میلے میں موجود دیگر لوگ بھی بچی کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

بعدازاں جھولے کو روکا گیا اور بچی کے بالوں کو نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی کے بعد بالوں کو کاٹ کر بچی کی جان بچائی گئی۔

 بچی کے سر میں چوٹیں آئی جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جھولوں سے لطف اندوز ہوتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہییں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں