منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

’اسٹارک مارکیٹ دلہن سے زیادہ ضروری ہے‘ دولہے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کے موقع پر دولہے نے ٹریڈنگ گراف چیک کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دولہے نے اپنی شادی کی تقریب کے دوران تجارتی گراف کو چیک کیا، ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا پر لوگوں کی مزاحیہ کمنٹس کی بھرمار ہوگئی۔

ٹریڈنگ لیو پر پوسٹ کیے گئے وائرل کلپ کو 13 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا منڈپ کے قریب اپنے فون میں مگن دکھائی دے رہا ہے جب کیمرہ زوم ان کرتا ہے تاکہ اسے اسٹارک مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے باخبر رہنے کا پتہ چل سکے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’آپ شادی کرنے والے ہیں لیکن آپ کا ذہن اسٹاک مارکیٹ کی طرف ہے۔‘

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس کلپ کو لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’شادی رہنے دو بھائی ٹریڈنگ ہی کرلو۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اگر اسے ٹریڈ میں ںقصان ہوا تو وہ شادی کے دن بھی خوش نہیں رہ سکے گا۔‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ ’صرف ٹریڈرز ہی یہ سمجھ سکتے ہیں۔‘

چوتھے صارف نے لکھا کہ ’اسٹاک مارکیٹ دلہن سے زیادہ ضروری ہے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’شادی کے اخراجات کور ہورہے ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں