ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

کندھے پر بیٹھے دلہے کو دوست نے گرادیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران دلچسپ واقعات اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں جسے دیکھ کر لوگ بے ساختہ مسکرا دیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں بارات کے دوران دوست کے کندھے پر چڑھنے والا دلہا دھڑام سے نیچے گر گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دوست کے کندھے پر کھڑا اور قریب میں باراتی بھی رقص کرنے میں مصروف ہیں۔

اسی دوران دلہے نے بھی ہاتھ اٹھا کر رقص کرنا چاہا لیکن دوست کا توازن بگڑنے پر دلہا پیٹھ کے بل زمین پر گر گیا اور تمام باراتی اس کی خیریت دریافت کرنے کے لیے آگے بڑھے۔

حادثے میں دلہا خوش قسمتی سے زخمی نہیں ہوا اور لوگوں نے اسے اٹھنے میں مدد کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کو 16 لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں