منیٰ (28 مئی 2026): لیجنڈری وسیم اکرم نے حج کی سعادت حاصل کر لی جمرات کی رمی میں انہوں نے منفرد انداز اپنا اور بولنگ اسٹائل میں شیطان کو کنکریاں ماریں۔
اس سال مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی کئی معروف پاکستانی شخصیات نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی۔ ان میں لیجنڈری کرکٹرز وسیم اکرم، مصباح الحق، اداکار و میزبان فخر عالم، بلال عباس، درفشاں سلیم و دیگر شامل ہیں۔
وسیم اکرم نے حج کے دوران منفرد انداز اپنا اور جمرات کی رمی کرتے ہوئے نہ صرف شیطان کو کنکریوں سے ان سوئنگ یارکر کرائیں بلکہ بولڈ کرنے کے بعد جشن بھی منایا، جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وسیم اکرم جو مصباح الحق اور فخر عالم کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کر چکے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں شخصیات عام انداز میں شیطانوں کو کنکریاں مار رہے ہیں۔
اسی دوران وسیم اکرم کے اندر شاید ماضی کا کرکٹر انگڑائی لیتا ہے اور وہ بولنگ کے انداز میں کنکریوں کو گیند کی طرح شیطان کی طرف پھینکتے ہیں اور پھر بولڈ کرنے کے بعد جشن والا انداز بھی اپناتے ہیں۔
ان کے اس انداز کو جہاں وہاں موجود دیگر حجاج نے دیکھا وہیں سیکیورٹی پر مامور عملہ بھی ان کے اس منفرد رمی سے محظوظ ہوتا رہا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف نوعیت کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔


