بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ویڈیو: سڈنی میں حملہ آور پر قابو پانے والا احمد ال احمد ہیرو قرار

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی دہشت گرد حملے میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر حملہ آور پر جھپٹنے والا مسلمان ہیرو بن گیا۔

سڈنی کے ساحل پر پیش آنے والے دہشتگردانہ حملے کی ایک چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک مسلمان نے جان کی پراہ کیے بغیر حملہ آور کو دبوچ لیا اور متعدد جانیں بچا لیں۔

افراتفری کے عالم میں راہگیروں کے درمیان سفید شرٹ میں ملبوس ایک شخص نے سیاہ پوش بندوق بردار کو کچرے کے بہتے ہوئے ڈبوں کے قریب پکڑ لیا اور اس کا اسلحہ چھین کر غیرمسلح کر دیا۔

لوگوں کی جان بچانے والے اس مسلمان شخص کو حقیقی ہیرو قرار دیا جارہا ہے اور آسٹریلیا کے وزیراعظم نے احمد الاحمد کی بہادری پر ان کی تعریف کی۔

وزیراعظم انتھونی البانی نےکہا کہ آج ہم نے غیرمعمولی منظردیکھا، لوگ اجنبیوں کی مدد کےلیے خطرے کی طرف دوڑے یہ حقیقی ہیروز ہیں جن کی بہادری نےقیمتی جانیں بچائیں۔

حملہ آور سے رائفل چھیننے والا بہادر شہری احمدالاحمد فروٹ شاپ کا مالک اور دو بچوں کا باپ ہے۔ حملہ پر قابو پانے کے دوران احمد کو بائیں کندھے اور بازو پر دو گولیاں لگی ہیں، اس کو دوسرے حملہ آور نے پل پر سے نشانہ بنایا۔ اس کی سرجری کر دی گئی ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں