ایشیا کپ میں گزشتہ روز بھارت اور سری لنکا کے شائقین گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوران بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دی لیکن میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے شائقین لڑ پڑے۔
سوشل میڈیا پر کولمبو کے اسٹیڈیم سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سری لنکن اور بھارتی شائقین کو آپس میں مار پٹائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں سری لنکن جرسی پہنے فین کو بھارتی فین کی جانب بھاگتے اور پھر دونوں فین کو مار پٹائی کرتے دیکھا گیا۔
Sri Lanka fans v Indian fans fight. It was very bad behaviour of Sri Lanka fans beating Indian fans. #SLvIND #SLvsIND #INDvSL #AsiaCup2023
pic.twitter.com/sfpc2v77Fd— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) September 13, 2023
ویڈیو میں آس پاس موجود افراد کو دونوں فین کو علیحدہ علیحدہ کرتے بھی دیکھا گیا، ویڈیو میں موجود خالی کرسیاں یہ واضح کررہی ہیں کہ ویڈیو میچ کے بعد عکس بند کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت سری لنکا کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے، بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لیے 214 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 42ویں اوورز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔