بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

خاتون نے ہونٹوں پر لپ اسٹک کی جگہ ’ہری مرچ‘ لگالی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر میک اپ کے لیے مختلف ٹپس دی جاتی ہیں اور لوگ اس پر عمل بھی کرلیتے ہیں لیکن کچھ طریقوں پر عمل کرکے نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

دہلی میں مقیم خاتون انفلوئنسر نے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد آن لائن غم و غصے کو جنم دیا ہے جس میں اس کے غیر روایتی ہونٹ پلمپنگ کو دکھایا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں شوبھانگی آنند اپنے ہونٹوں کو موٹا کرنے کے لیے ہری مرچوں کا استعمال کر رہی ہیں۔

- Advertisement -

انسٹاگرام ویڈیو جس نے 22 ملین سے زائد ویوز حاصل کیے ہیں، شوبھانگی آنند کو ہری مرچ کو آدھے حصے میں کاٹتے ہوئے اور اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے کو رگڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

خاتون کو تکلیف بھی ہورہی ہے لیکن وہ ہری مرچوں کو ہونٹوں پر رگڑنے میں مصروف ہے اور بعد میں درد سے کراہ بھی رہی ہے۔

کیپشن میں خاتون نے ناظرین سے سوال کیا کہ کیا وہ اسے آزمانا چاہیں گے۔

تاہم ویڈیو نے صارفین کو پریشان اور تشویش میں مبتلا کر دیا ہے بہت سے لوگوں نے اسے ایک لاپرواہ اور ممکنہ طور پر خطرناک بیوٹی ہیک کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ویڈیو نے ہری مرچوں کو ہونٹوں کے پلمپر کے طور پر استعمال کرنے کی حفاظت اور احتیاط کے بارے میں ایک گرما گرم بحث کو بھی جنم دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا خوبصورتی کے نامناسب معیارات کو حاصل کرنے کا نامناسب طریقہ یہ ہے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’انٹرنیٹ پر مشہور ہونے کے لیے کچھ بھی کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں