بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

جاپان: قیامت خیز زلزلے کے دوران آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹروں نے اپنی جان پر کھیل کر مریض کو بچایا (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو (10 اگست 2026): جاپان میں 6.8 شدت کے آنے والے طاقتور زلزلے کے دوران اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں چار مریضوں کے آپریشن جاری رکھے۔

جاپان می گزشتہ دنوں آنے والے 6.8 شدت کے طاقتور زلزلے کے دوران ایک اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ایسا منظر دیکھنے کو ملا، جس نے انسانیت اور فرض شناسی کی نئی مثال قائم کر دی۔

جب زلزلہ آیا تو ایک اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں چار مریضوں کے آپریشن کیے جا رہے تھے۔ زلزلے کے جھٹکے آتے ہی مریضوں کے بستر اور طبی آلات بری طرح ہلنے لگے، لیکن ڈاکٹر اور طبی عملے نے اس سنگین ترین صورتحال میں اپنی جان بچانے کے بجائے اپنے مریضوں کی حفاظت کو مقدم جانا۔

انسان دوستی پر مبنی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلہ آنے کے بعد طبی اہلکار مریض کے بستر کو مضبوطی سے تھام لیتے ہیں اور اسے اپنے جسم سے ڈھانپ لیتے ہیں تاکہ کوئی گرتی ہوئی چیز مریض کو زخمی نہ کر دے۔

زلزلے کے جھٹکے جاری رہے، آلات ہلتے رہے، لیکن طبی عملے نے مریض کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں