پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کیفی خلیل کی کوئیک اسٹائل ڈانسرز کے ساتھ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف گلوکار کیفی خلیل کی ڈانس گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ کے ساتھ اپنا مشہور گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈانس گروپ ​​کوئیک اسٹائل نے پاکستانی گلوکار کے ساتھ ایک مشترکہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پاکستانی گلوکار کو اپنا مشہور گانا کنا یاری گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by QUICK STYLE ® (@thequickstyle)

ویڈیو میں ڈانس گروپ ​​کوئیک اسٹائل کے تمام ممبرز کو کیفی خلیل کے ساتھ گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس ملاقات کو خوب پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کیفی خلیل کو ان کے غیر معمولی ٹیلنٹ کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بہت پذیرائی مل رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kaifi Khalil (@kaifikhalilmusic)

کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ 2006 میں پاکستانی نژاد نارویجین بھائیوں سلیمان ملک، بلال ملک اور ان کے تھائی نژاد نارویجین دوست ناصر سری خان نے بنایا تھا۔

اس گروپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں جو دیسی گیتوں پر ڈانس کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں