لاہور میں ہتھکڑی لگے ملزمان کی موٹر سائیکل پر ضمانت کے لیے خود عدالت جانے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد کو جاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پیچھے بیٹھے دو ملزمان کو ہتھکڑی لگی ہے اور موبائل فون بھی پاس موجود ہے۔
ملزمان موٹر سائیکل پر مغل پورہ سے صدر جارہے تھے کہ شہری نے ویڈیو بنالی۔
ہتھکڑی لگے دونوں ملزمان تھانہ مغل پورہ انویسٹی گیشن پولیس کی تحویل میں تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والے تفتیشی اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔


