ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

انسانیت شرما گئی، بات نہ ماننے پر زمیندار نے غریب آدمی کو کتا بنا دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دولت کا گھمنڈ انسان کو اتنا گرا دیتا ہے کہ بعض اوقات اس کے اقدام سے انسانیت بھی شرما جاتی ہے جیسا کہ اس زمیندار نے اپنی بات نہ ماننے پر غریب آدمی کو کتا بنا دیا۔

یہ انسانیت سوز واقعہ پنجاب کے شہر چنیوٹ سے ملحقہ ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں مقامی زمیندار نے اپنی بات نہ ماننے پر غریب مزدور کے گلے میں رسی باندھ کر اسے کھیتوں میں کتے کی طرح چلایا اور گندا پانی پینے پر مجبور کیا۔

یہ شرمناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولت اور طاقت کے نشے میں چور زمیندار ایک غریب مزدور کے گلے میں رسی ڈال کر اسے کتے کی طرح چاروں ہاتھوں اور پاؤں سے چلنے پر مجبور کرتا ہے۔

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ زمیندار اسے دھمکاتا بھی ہے کہ اگر تو نے اب میری ٹرالی بنانے سے انکار کیا تو ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کر دوں گا۔ اس کے علاوہ وہ مغلظات بھی بکتا ہے اور اسے چاول کی فصل کے قریب لے جاتا ہے اور کہتا ہے کہ یہاں موجود گندا پانی پیو ورنہ تیری جان نہیں بخشوں گا۔

 

اس غیر انسانی رویے پر مبنی ویڈیو کو ٹوئٹر پر اب تک ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد صارفین دیکھ اور ہزاروں ری پوسٹ کر چکے ہیں۔ صارفین زمیندار کے غیر اخلاقی سلوک پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس واقعے کا نوٹس لینے اور زمیندار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں