تازہ ترین

پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، انتظامیہ کا نوٹس

کراچی : پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کو سوشل میڈیا کا استعمال مہنگا پڑ گیا ، پی آئی اے انتظامیہ نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فضائی میزبانوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیفارم میں ملبوس فضائی میزبانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ، پی آئی اے انتظامیہ نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا اور ویڈیو میں نظر آنے والی فضائی میزبانوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیفارم میں ملبوس فضائی میزبانوں کوایسی ویڈیوزبنانےکی اجازت نہیں،پ سوشل میڈیامیں نظر آنے والے فضائی میزبانوں کووارننگ جاری کردی گئی ہے اور تینوں فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی فلائٹس سے گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے 17 ستمبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی فضائی میزبان زارا سلیم کے سامان سے 380گرام سونا برآمد ہوا تھا، وہ پرواز پی کے 791 پر اسلام آباد سے برمنگھم جارہی تھی۔

مزید پڑھیں : پی آئی اے کی فضائی میزبان اسمگلنگ میں ملوث نکلی

یاد رہے گذشتہ ماہ پی آئی اے انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جعلی تعلیمی اسناد پر نوکری حاصل کرنے والے اور ایئر لائن قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا۔

انتظامیہ جعلی تعلیمی اسناد اور غیر قانونی چھٹیاں کرنے والے فضائی میزبانوں کو نوکری سے فارغ کیا تھا ، پہلے مرحلے میں شعبہ فلائٹ سروسز سے تین ایئر ہوسٹسز اور دو اسٹیورڈز کو فراغت کے پروانے جاری کئے گئے تھے۔

ایئر ہوسٹس صدف نواز، ارم قادر،شہاب تنویر پر ایئر لائن قوانین کے برخلاف لمبی رخصت کی وجہ سے ملازمتوں سے برطرف کیا گیا جبکہ ایئر ہوسٹس تھریسا کارڈوزا پر بی اے کی جعلی ڈگری جمع کروانے پر نوکری سے فارغ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں