ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

’رضوان آؤٹ ہوگیا تو پاکستان میں داخل نہیں ہوسکے گا‘ لٹن داس کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس کی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر جملے کسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بنگلا دیش کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا جب نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں ٹیم نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

اس جیت کے ساتھ ہی بنگلا دیش نے شان مسعود الیون کے خلاف اپنی مسلسل تیسرا میچ جیتا ہے۔

یہ پڑھیں: سلمان آغا کا چیلنج قبول کرکے بنگلادیش نے پاکستان کو شکست بھی دے دی

آخری بار یہ دونوں ٹیمیں 2024 میں مدمقابل آئی تھیں جب بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی۔

تاہم محمد رضوان پر بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس شرمناک جملے کسے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لٹن داس کو یہ کہتے ہوئے واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں رضوان کی ساکھ بہت خراب ہے، اگر وہ بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے تو وہ ملک میں قدم رکھنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے ان کی ساکھ اتنی گر چکی ہے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کی فارم میں گزشتہ چند سالوں کے دوران نمایاں کمی آئی ہے، دائیں ہاتھ کے بیٹر سے کپتانی چھن چکی ہے اور اب وہ تمام فارمیٹس میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

اگر 2023 سے تمام فارمیٹس میں ان کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو ان کی اوسط 62.47 سے گر کر صرف 26.40 رہ گئی ہے انہیں ٹی 20 ٹیم سے باہر کیا جاچکا ہے اور وہ اب صرف ٹیسٹ اور ون ڈے کھیل رہے ہیں۔

بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں رضوان نے 59 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسری اننگز میں جب ان کی اننگز کی ٹیم کو ضرورت تھی تو وہ 16 رنز بنا کر ناہید رانا کو وکٹ دے بیٹھے۔

Website |  + posts

صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں