جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

سانپ کے ڈسنے پر شہری اسے اسپتال لے کر پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سانپ کے ڈسنے پر شہری اسے جیکٹ میں رکھ کر اسپتال پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متھرا میں ای رکشہ ڈرائیور جیب میں 1.5 فٹ لمبا سانپ لے کر ضلعی اسپتال پہنچا اور کہا کہ سانپ نے اسے مبینہ طور پر ڈس لیا ہے۔

39 سالہ دیپک سے جب سانپ کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے جیکٹ سے اسے نکال کر دکھایا اور پھر واپس جیکٹ بند کرلی۔

مریض کا کہنا تھا کہ وہ تقریباً 30 منٹ اسپتال آیا تھا اور کوئی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔

چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نیرج اگروال نے مریض کو کہا کہ وہ اسے باہر رکھے کیونکہ اس سے دوسرے مریضوں کی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

بعدازاں پولیس کو بلایا گیا جس کے بعد اہلکار سانپ کو اپنے ساتھ لے گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں