The news is by your side.

Advertisement

بچوں کی طرح انجکشن سے ڈرنے والا ادھیڑ عمر شخص۔۔ مزاحیہ ویڈیو

انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز نئی ویڈیوز شیئر ہوتی ہیں مگر اُن میں سے چند اس قدردلچسپ ہوتی ہیں کہ وہ پرانی ہونے کے باوجود بھی وائرل ہوجاتی ہیں۔

ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ادھیڑ عمر شخص کو ویکسین لگواتے وقت بچوں کی طرح روتے اور بلکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انجکشن ایک ایسی چیز سے جس کی سوئی سے بچے بہت زیادہ ڈرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں گھر والے انجکشن کے نام سے ڈراتے ہیں اور وہ سرنج دیکھ کر خود ہی رونا شروع کردیتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو دسمبر میں وائرل ہاگ نامی یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی جس میں نظر آنے والے ادھیڑ عمر شخص کا تعلق ملائیشیا سے بتایا گیا ہے۔

وائرل ہاگ نے بھی بتایا کہ یہ ویڈیو دسمبر کی نہیں بلکہ جون میں پہلی بار انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی تھی۔

اس ویڈیو میں ادھیڑ عمر شخص کو انجکشن لگوانے کے لیے کرسی پر بیٹھا اور روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ شہری نے جب انجکشن میں دوائی بھری دیکھی اور ڈاکٹر کو یہ کہتے سنا کہ اب وہ انجکشن لگائیں گے تو ادھیڑ عمر شخص پہلے خوف زدہ ہوا اور پھر جیسے ہی اسٹاف نرس نے اُس کا بازو پکڑا وہ رونے لگا۔

ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے مقامی زبان میں بولا کہ ’انجکشن نہیں لگواؤں گا، مجھے ڈر لگتا ہے‘۔اس موقع پر کمرے میں کھڑے تمام لوگ زور زور سے قہقے لگا رہے تھے اور اُس کا مذاق بھی بنارہے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں