بھارت میں شہری آن لائن منگوائی گئی چکن کری میں موجود چھپکلی کھا گیا۔
بھارت کے شہر میرٹھ کے وجے نامی شہری نے زوماٹو کے ذریعے مشہور مقامی ریسٹورنٹ سے چکن منگوایا لیکن اس کے کھانے کے اندر جو کچھ ملا اس نے انٹرنیٹ کو دنگ کردیا۔
وجے پہلے ہی چکن کا اچھا خاصہ حصہ کھا چکا تھا جب اسے اچانک موجود مردہ چھپکلی نظر آئیں جس نے اسے بیمار کردیا اور اسے قے ہونے لگ گئیں۔
اس کی طبیعت اتنی تیزی سے بگڑ گئی کہ علاج کے لیے اسپتال لے جانا پڑا۔
ویڈیو میں وجے کے گھر کے اندر کا پورا منظر دکھایا گیا ہے۔ کھانے کے برتن فرش پر کھلے پڑے ہیں، چھپکلی گرے ہوئے گریوی میں صاف دکھائی دے رہی ہے اور وجے کو ایک بستر پر نیم ہوش میں دیکھا گیا ہے۔
#मेरठ के विजय ने "काके दा होटल" से चिकन मंगवाया. जोमैटो के जरिए यह चिकन विजय के घर तक पहुंचा. आधा चिकन जब हलक के नीचे उतर गया तब विजय को ग्रेवी के अंदर मरी हुई छिपकली दिखाई दी. विजय को उल्टियां हुई है और वह अस्पताल में भर्ती है pic.twitter.com/Coo1PELgWG
— Narendra Pratap (@hindipatrakar) December 10, 2025
کلپ ریکارڈ کرنے والا شخص بتاتا ہے کہ وجے نے نادانستہ طور پر چھپکلی کھا لی کیونکہ وہ اسے برتن میں نہیں دیکھ سکا تھا۔
اس پورے واقعے نے فوڈ سیفٹی، حفظان صحت اور مشہور فوڈ جوائنٹس کی غلطیوں پر آن لائن ایک بڑی بحث کو جنم دیا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد فوراً غم و غصہ پھیل گیا۔ کئی صارفین نے ریسٹورنٹ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ کچھ تبصرے سنجیدہ تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


