کییو: یوکرین میں ٹریم کے مسافر نے کرایہ نہ دینے کے لیے ایسی احمقانہ حرکت کی جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی شہری کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسافر نے کرایہ بچانے کے لیے ٹریم کی کھڑکی سے سڑک پر چھلانگ لگا دی، اس موقع پر ٹریم میں موجود دیگر مسافروں نے بھی مذکورہ شخص پر غصے کا اظہار کیا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین نے بھی مسافر کو آڑے ہاٹھوں لیا۔
نوجوان ٹریم کی کھڑکی سے ایسے وقت میں کودا کہ جب ٹکٹ وصول کنندہ کرایہ لینے مسافر کے پاس آرہا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر تارس نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ یہ مناظر ایسے ہیں جیسے ملزم پولیس کے آنے سے پہلے فرار ہوتا ہے۔
یہ کہا جارہا ہے کہ انوکھا واقعہ یوکرینی شہر چھیرکیسی میں پیش آیا۔