پیر, ستمبر 14, 2026
اشتہار

کھمبے پر پل اپس لگانے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کھمبے پر چڑھ کر پل اپس لگانے والے نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کولکتہ میں نوجوان پل اپس لگانے کے لیے کھمبے پر چڑھ گیا جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

وائرل ویڈیو میں نوجوان کو پل اپس لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ نیچے بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے میمز اور مزاحیہ تبصروں کی بھرمار کردی۔

بہت سے صارفین نے اس شخص کے اسٹنٹ کا موازنہ ایک ایکشن فلم کے سین سے کیا جب کہ کچھ نے مذاق اڑایا کہ جم ورزش اب اس کے لیے کافی نہیں رہی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوان کے اسٹنٹ پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں