بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

پرندے کو بچانے کے لیے نوجوان کرین سے لٹک گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پرندے کو بچانے کے لیے نوجوان کرین سے لٹک کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کی ریاست پنجاب میں نوجوان کو کرین سے لٹکتے ہوئے دیکھا گیا اس دوران وہ تار میں پھنسے پرندے کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔

نوجوان کرین آپریٹر ہے جس نے پرندے کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرندہ کھمبے پر تار میں پھنسا ہوا ہے اور نوجوان چند سیکنڈز کی جدوجہد کے بعد کرین سے لٹک کر اسے آزاد کروانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے نوجوان کی بہادری کی تعریف کی جارہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے یہ شخص اچھا لگا کس طرح کچھ لوگ دوسروں کی مدد کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’پرندے کی زندگی بچانے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں