بھارت میں ٹریفک چالان سے بچنے کے لیے شہری نے ہیلمٹ کی جگہ ’فرائی پین‘ پہن لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو شہر ہمیشہ ٹریفک جام کی وجہ سے خبروں میں رہتا ہے اس مرتبہ ٹریفک جام نہیں تھا بلکہ شہری نے چالان سے بچنے کے لیے جگاڑ لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔
وائرل ویڈیو میں موٹر سائیکل سوا کو ہیلمٹ کے بجائے فرائی پین پہنے دیکھا گیا۔
شہری نے ہیلمٹ کی جگہ فرائی پین کو اپنے سر پر ایسے متوازن کررکھا ہے جیسے یہ ہیلمٹ ہی ہے، یہ منظر دیکھ ٹریفک پولیس بھی حیران رہ گئی۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ یہ مضحکہ خیز ہی نہیں بلکہ خوفناک بھی ہے ایک فرائی پین آپ کو محفوظ نہیں کرسکتا۔
Peak Bengaluru moment! In a scene straight out of a comedy sketch, a pillion rider near Roopena Agrahara was spotted trying to escape a traffic challan by covering his head with wait for it a frying pan instead of a helmet.Yes, a frying pan. Because apparently, when life gives… pic.twitter.com/jhFWCTrvKi
— Karnataka Portfolio (@karnatakaportf) November 1, 2025
وائرل ویڈیو پر اب تک ہزاروں کی تعداد میں ویوز آچکے ہیں اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’پہلے حفاظت ناشتہ بعد میں کرلیں گے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’فرائی پین کو باندھ تو لیتے۔‘


