چین کے شہر شنگھائی میں سڑک اچانک دھنسنے سے گڑھا پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی کے منہانگ ضلع میں میٹرو کی تعمیراتی لائن لیک ہونے کی وجہ سے سڑک اچانک دھنسی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک نے دیکھتے ہی دیکھتے اردگرد موجود چیزوں کو بھی نگل لیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں سڑک کو اچانک دھنس کر گڑھے میں تبدیل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے
واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
میونسپل حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملبہ صاف کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


