راہگیر نے اپنی زندگی داؤ پر لگا کر نہر میں ڈوبتے شخص کی جان بچالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مزدور نہر کے کنارے سائیکل کھڑی کرکے پانی پینے لگا اس دوران اس کا سامان نہر میں گر گیا وہ جیسے ہی سامان اٹھانے کے لیے گیا تو ڈوبنے لگا۔
اسی اثنا میں قریب سے گزرتے موٹر سائیکل سوار نے اپنی زندگی داؤ پر لگا کر اس کی جان بچالی۔
چند سیکنڈز کے کلپ میں مذکورہ شخص کو نہر میں ڈوبتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ موٹرسائیکل سوار اسے بچانے کی کوشش کررہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے موٹر سائیکل سوار کے اقدام کو سراہا جارہا ہے۔اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو پنجاب کے شہر میانوالی کی ہے۔
یہ پڑھیں: بھائی سے تلخ کلامی پر لڑکی نے شنگھائی پُل سے چھلانگ لگادی
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ شنگھائی پل لڑکی نے اس وقت چھلانگ لگادی تھی جب اس کی بھائی سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔
20 سالہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس کا بتانا تھا کہ لڑکی بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو وہ پُل سے کود گئی۔ تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ زخمی لڑکی کے اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔