منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

وائرل ویڈیو: مسلمان کتب فروش پر ہندو انتہا پسند خواتین نے تھپڑوں کی بارش کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہا پسند خواتین بھی مسلمانوں کے خلاف اپنی نفرت کا کھلا اظہار کرنے لگی ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک مسلمان کتب فروش پر ہندو خواتین کے تھپڑوں کی بارش دیکھی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسند خواتین نے مسلم کتب فروش پر تھپڑوں کی بارش کر دی، گھر کا پتا پوچھنا جرم بن گیا، جس پر خواتین آپے سے باہر ہو گئیں۔

ویڈیو میں انتہا پسند خواتین کو مسلمان کتب فروش پر بے دردری کے ساتھ تشدد دیکھا جا سکتا ہے، انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں پر تشدد کرنے کے لیے ایک نیا بہانہ بھی ایجاد کر لیا۔

انتہا پسند خواتین کے جتھے نے صرف اس لیے ملسم کتب فروش کی پٹائی کر ڈالی کہ وہ کتابوں کی ہوم ڈیلیوری کے لیے گاہکوں سے گھر کا پتا پوچھتا ہے۔

اس پوری صورت حال میں لڑکوں کا ایک گروہ بھی لڑکے کو پٹتا دیکھتا رہا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، اور اس کی مذمت کی جا رہی ہے، بھارتی دانشور اشوک سوین نے بھی یہ ویڈیو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہندو انتہا پسند مسلمانوں کی تذلیل کے لیے مضحکہ خیز بہانے ڈھونڈتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں