بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی کی ’’اردو زبان‘‘ میں الیکشن مہم کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک (6 نومبر 2025): نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی روانی سے اردو بولتے ہوئے الیکشن مہم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

34 سالہ ظہران ممدانی جو امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ سپر پاور ملک کی تاریخ میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے پہلے مسلم میئر ہیں۔

ظہران ممدانی کی الیکشن مہم میں بھی ایشیائی ثقافت کا رنگ نمایاں رہا۔ اور اب میئر منتخب ہونے کے بعد ان کی الیکشن مہم کے دوران روانی سے اردو بولتے ہوئے اپنے ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے جاری پیغام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے۔

ظہران ممدانی کی والدہ میرا نائر کیونکہ ایک معروف فلمساز بھی ہیں۔ اس لیے ان کی انتخابی مہم میں اردو کی چاشنی کے ساتھ بالی ووڈ فلموں کے نغمات کا تڑکا لگا بھی نظر آیا۔

وہ نیویارک کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے پیغام دیتے ہیں۔ اپنا منشور بتاتے ہیں اور بالی ووڈ فلموں کے مشہور گانوں کے ٹکڑوں کے ذریعہ اپنے مخالفین کے منشور کی پول کھولتے دکھائی دیتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ اہم یہ نہیں کہ میں کیا بنوں گا اہم یہ ہے کہ میں کیا کروں گا۔ میئر بننے کے بعد میں نہ صرف اپنی کمیونٹی بلکہ ہر نیویارکر کے لیے بہترین کرنے کی کوشش کروں گا۔ ان کا روٹی کپڑا اور مکان کا مسئلہ حل کرنے کے لیے لڑ رہا ہوں۔

 

سوشل میڈیا صارفین ان کے اس دلچسپ انداز کو سراہ رہے ہیں اور مختلف آرا کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

نومنتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی کس سابق پاکستانی کرکٹر سے متاثر ہیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں