جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

چوہے نے ہیروں کا ہار چُرالیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں جیولرز کی شاپ سے چوہے کی ہیرو کا ہار چُرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چوہے کی انوکھی چوری کی واردات کی ویڈیو جیولرز کی دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی جسے راجیش ہنگنکر نامی ایک آئی پی ایس افسر نے شیئر کیا ہے۔

چند سیکنڈز کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے وقت دکان بند ہوتی ہے تو ایک چوپا ڈسپلے پر لگے ہیروں کا ہار چوری کرکے لے جارہا ہوتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہا ایک سوراخ سے نکلس اسٹینڈ میں آتا ہے اور ہار کا لاک کھول کر اسے لے کر اسی راستے سے بھاگ جاتا ہے۔

وائرل ویڈیو کو اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس انوکھی واردات پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’چوہا چوری کرنے میں ماسٹر ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ اسے بیوی نے دھمکی دی ہوگی کہ آج ہار لیے بغیر گھر لوٹے تو دروازہ بند ملے گا۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں