The news is by your side.

Advertisement

طوطے نے ایسا کیا کہا کہ ویڈیو وائرل ہوگئی

گھر میں چھوٹے طوطے پالے جائیں تو انہیں گھر والوں کی جانب سے گفتگو سکھائی جاتی ہے اور کچھ باتیں طوطے آہستہ آہستہ سیکھ جاتے ہیں پھر انہیں ہی دہراتے ہیں۔

آپ نے طوطوں کو اکثر "مٹھو بیٹے” تو کہتے سنا ہی ہوگا لیکن کوئی طوطا اپنے مالک یا مالکن سے یہ کہہ سکتا ہے کہ مجھے پیار کرو یہ کبھی نہیں سنا ہوگا۔

ایک طوطے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے وہ سویٹی نامی مالکن کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ پیکو (طوطے) کو پیار کرو۔

سویٹی پیکو کو پیار نہیں کرتیں اور اس سے کہتی ہیں کہ کام کرنے دے اس سے اسے غصہ آتا ہے اور وہ اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پیاری سے آوازیں نکالنا شروع کردیتا ہے۔

پالتو طوطا پھر سویٹی کے پاس واپس آتا ہے اور پوچھتا ہے، "کسی کردو؟” جب وہ دوبارہ نہیں کہتی تو طوطا کہتا ہے "پیکو کو پیار کرو”۔ آخر میں وہ اسے پیار کرتی ہیں۔

یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر تبصرے کیے جارہے ہیں، ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں