اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

پائلٹ نے چلتی ٹرین پر طیارہ اتار کر دنیا کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اطالوی پائلٹ نے ترکیہ میں چلتی ٹرین پر طیارہ اتار کر دنیا کو حیران کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 120 کلو میٹر کی رفتار سے دوڑتی مال بردار ٹرین کے کنٹینر پر لینڈنگ ہوا بازی کی تاریخ کا خطرناک ترین اسٹنٹ قرار دیا جارہا ہے۔

پائلٹ ڈاریو کوسٹا نے ناصرف طیارہ کامیابی سے ٹرین پر اتارا بلکہ چند سیکنڈز کے بعد وہیں سے دوبارہ اڑان بھر کر عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائلٹ کمال مہارت سے ٹرین کے اوپر طیارے کو اتارتا ہے اور چند سیکنڈ بعد دوبارہ اڑان بھر لیتا ہے۔

پائلٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایک بلائنڈ لینڈنگ تھی جہاں غلطی کامطلب موت تھا لیکن سخت محنت اور جنون نےاس ناممکن مشن کو ممکن بنا دیا۔

واضح رہے کہ 2023 میں دبئی کے مشہور ہوٹل برج العرب کے ہیلی پیڈ پر پائلٹ نے طیارہ اتار کر سب کو حیران کردیا تھا۔

ستائیس میٹر کے دائرے میں خطرناک اسٹنٹ کو ممکن بنانے کے لیے ایوی ایشن ٹیم نے طیارے میں کافی تبدیلیاں کی تھیں۔

پائلٹ نے تاریخی کارنامہ انجام دینے کے لیے چھ سو پچاس مرتبہ پریکٹس بھی کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں