جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

پائلٹ نے 36 ہزار فٹ بلندی پر بیٹی کو سرپرائز دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی پائلٹ نے 36 ہزار فٹ کی بلندی پر بیٹی کو سرپرائز دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ ممبئی سے ناگپور جانے والی انڈیگو کی پرواز میں پائلٹ گردیش سنگھ کی ششم جماعت میں پڑھنے والی بیٹی بھی موجود تھی جسے اس بات کا علم نہیں تھا کہ پائلٹ والد ہی ہیں۔

پائلٹ نے اعلان کیا کہ آج میری چھوٹی شہزادی کلاس فیلوز کے ساتھ اسکول ٹرپ پر جارہی ہے اور اسے معلوم بھی نہیں تھا کہ والد جہاز اڑا رہے ہیں۔

بیٹی کا تعارف کروانے کے بعد گردیش نے کہا کہ 36 ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز اڑ رہا ہے، اچھا برتاؤ کرنا تمہارے ابو جہاز اڑا رہے ہیں۔

اس اعلان کے ساتھ ہی پائلٹ کی بیٹی اور دیگر بچے خوشی سے سرشار ہوگئے۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفی کمنٹس کیے جارہے ہیں اور والد اور بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں