جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

شہد کی مکھیاں فلائٹ کی روانگی میں رکاوٹ بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں شہد کی مکھیاں فلائت کی روانگی میں رکاوٹ بن گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے امریکی طیارے کے ٹربائن میں داخل ہوکر فلائٹ کی روانگی میں تاخیر کروادی۔

شارلٹ ڈگلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑے اس طیارے میں سوار ایک مسافر ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو  میں مکھیوں کے ماہرین اور انکی پرورش کرنیوالے اور ایئر لائن کا عملہ طیارے کے انجن (ٹربائن) سے مکھیوں کو ہٹانے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔

شہد کی مکھیوں کو ریسکیو کرنیوالے افراد ان کی محفوظ منتقلی کے لیے انہیں ایک ڈبے میں جمع کرکے لے گئے۔

یہ طیارہ تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر سے منزل کی جانب سے روانہ ہوسکا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں