اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

آئس کریم دیکھ کر کتے نے کیا کیا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پوسٹر پر آئسکریم دیکھ کر اسے کھانے کی کوشش کرنے والے کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ویسے تو بہت سے جانوروں کی دلچسپ اور فنی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، لیکن اس میں سب سے زیادہ اگر آپ کسی جانور کی ویڈیوز دیکھیں گی تو وہ کتوں کی ہی ہوں گی۔

ایسے ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک کتا آئسکریم کو کھانے کی کوشش کررہا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا پوسٹر پر موجود آئسکریم کو اصلی سمجھ کر اسے کھانے کی کوشش کررہا ہے، تاہم وہ اسے کھانے میں ناکام رہا۔

آئسکریم کھانے میں ناکامی پر کتا مایوس ہو کر کئی بار بل بورڈ کو لاتیں بھی مارتا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی اسے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

پوسٹ کی گئی ویڈیو کو اب تک 68 لاکھ سے دیکھا جاچکا ہے، جبکہ دو لاکھ 7 ہزار افراد نے اسے پسند کیا ہے اور تقریبا 25 ہزار افراد کی جانب سے اس ویڈیو کو ری ٹویٹ بھی کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/buitengebieden/status/1549014104848977924?s=20&t=bP6m9txLXM1L4dh5y6sNJQ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں