تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

دیوقامت اژدھے نے سڑک پر آکر کیا کیا؟ ویڈیو نے دل دہلا دیے

دہلی: بھارت میں اژدھے نے سڑک پر آکر ٹریفک کی روانی متاثر کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں اداے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر کوچی میں ایئرپورٹ روڈ پر ڈرائیورز اس وقت دنگ رہ گئے کہ جب انہوں نے اپنے سامنے رینگتے ہوئے اژدھے کو دیکھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سانپ کو دیکھ کر عارضی طور پر ٹریفک کی روانی روکنا پڑی۔ سڑک پر گاڑیاں اس وقت تک معمول پر نہیں آئیں جب تک اژدھا وہاں سے نہ گزرا۔ ویڈیو میں اژدھے کو آہستہ آہستہ روڈ پار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اژدھا رات 11 کے قریب سڑک پر آیا اور دوسری جانب جھاڑیوں میں جاگھسا۔ اس دوان سڑک پر موجود کئی افراد نے خوف ناک مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید بھی کیے۔

بھارتی محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ کوچی شہر میں اژدھوں کا پایا جانا معمول بن چکا ہے، اس شہر سے ہفتے میں دو سے تین مرتبہ سانپ کو ریسکیو کرنے کی کال موصول ہوتی ہیں۔

محکمہ نے بتایا کہ کوچی شہر کی سڑکوں پر ہمیشہ سانپ دکھائی دیتے ہیں اور اس کی شرح میں گزشتہ تین سے چار سالوں کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -